Very Important Saying انتہائی اہم بات

in #egypt6 years ago

مصر کے مشہور عالم اور ادیب شیخ علی طنطاوی ایک جگہ بڑی قیمتی بات کہتے ھیں، فرماتے ھیں:

جو لوگ ھمیں نہیں جانتے، ان کی نظر میں ھم عام ھیں۔

جو ھم سے حسد رکھتے ھیں، ان کی نظر میں ھم مغرور ھیں۔

جو ھمیں سمجھتے ھیں، ان کی نظر میں ھم اچھے ھیں۔

جو ھم سے محبت کرتے ھیں، ان کی نظر میں ھم خاص ھیں۔

جو ھم سے دشمنی رکھتے ھیں، ان کی نظر میں ھم بُرے ھیں۔

ھر شخص کا اپنا ایک الگ نظریہ اور دیکھنے کا طریقہ ھے۔

لہذا دوسروں کی نظر میں اچھا بننے کے پیچھے، اپنے آپ کو مت تھکائیے۔

اللّہ تعالٰی آپ سے راضی ھو جائے، یہی آپ کے لئے کافی ھے۔

لوگوں کو راضی کرنا ایسا مقصد ھے، جو کبھی پورا نہیں ھو سکتا۔

اللّہ تعالٰی کو راضی کرنا ایسا مقصد ھے، جس کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔

تو جو چیز مل نہیں سکتی، اسے چھوڑ کر وہ چیز پکڑئے، جسے چھوڑا نہیں جا سکتا۔

(عربی سے ترجمہ)

30829331_466310563785063_5217384322511667200_n.jpg

31248284_577886745916613_201221227862294528_n.jpg

30899866_172797723421292_771781330756173824_n.jpg