You are viewing a single comment's thread from:

RE: Beyond the Abaya | عبایا کے اُس پار

in Hive Learners2 months ago

السلام علیکم! ماشاءاللہ سے اپ نے بہت پیاری تحریر لکھی ہے۔ صوفیہ، عائشہ اور سعدیہ نے ہمارے معاشرے میں چھپے ہوئے کئی چہروں کی عکاسی کی ہے۔ میں ہر اس شخص کو داد تحسین دیتا ہوں جو دنیا کے ریتی رواج پر چلنے کی بجائے اپنے دل کی اور پسند کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے شاید یہی کچھ سعدیہ اور صوفیہ کرنا چاہ رہی تھیں۔ بے شک ہمیں انسانوں کے بارے میں ان کے چند اعمال دیکھ کر ان کے لیے کوئی بھی رائے نہیں بنا لینی چاہیے۔ ایک انسان کے سو چہرے ہوتے ہیں اور ہر چہرے کو پڑھنے میں کبھی کبھی صدیاں بیت جاتی ہیں۔ اس لیے ہمیں لوگوں کو پہچاننے میں بہت جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ ہر برے شخص میں بھی ایک اچھی خوبی ہوتی ہے اور ہر اچھے شخص میں بھی کوئی نہ کوئی برائی موجود ہوتی ہے۔ معاشرے کی اصلاح سے پہلے ہمیں اپنا ظاہر اور باطل ٹھیک کرنا چاہیے۔ بہت بہت پیاری اور سنہری ایات کا اپ نے حوالہ دیا۔ یہ ایات کسی بھی شخص کے لیے کسی بھی زمانے کے لیے ہمیشہ مشعل راہیں جزاک اللہ یہ تحریر شیئر کرنے کے لیے اس کو پڑھ کر دل بہت خوش ہوا ہے۔

Hello! Masha Allah, you have written a very sweet article. Sofia, Ayesha and Sadia have depicted many hidden faces in our society. I applaud everyone who follows the path of their heart and passion instead of following the world's customs. Perhaps this is what Sadia and Sofia were trying to do. Indeed, we should not form any opinion about people after seeing some of their actions. A person has a hundred faces and it sometimes takes centuries to read each face. So we should not be too quick to recognize people. Every bad person has a good quality. And in every good person there is some evil. Before reforming the society, we should correct our appearance and falsehood. You have quoted very sweet and golden verses. These verses are always a light for any person for any time, Jazak Allah.

Sort:  
 2 months ago  

Wa alaikum assalam! Thank you so much for taking out your valuable time to write this comment. I am delighted to read it. The stories of these three girls feel real because they resonate with something similar that happened with my sister's friend. My sister only shared a small incident from her life with me, but she is amazed at how I turned that small incident into a story.

I agree with you and appreciate your loving words. Thank you for sharing my writing on your blog as well. I pray that you remain happy and prosperous.


وعلیکم السلام! بہت شکریہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر یہ تبصرہ لکھا۔ اسے پڑھ کر مجھے نہایت خوشی ہوئی۔ ان تینوں لڑکیوں کی کہانیاں اس لئے حقیقی معلوم ہوتی ہیں کیونکہ اس سے کچھ ملتا جلتا مگر کم درجے پر میری بہن کی دوست کے ساتھ حقیقت میں ہوا تھا۔ میری بہن نے مجھے زندگی میں بس کبھی ایک چھوٹی سی بات بتائی تھی۔ وہ خود پڑھ کر حیران ہے کہ اس چھوٹی سی بات سے میں نے کیا کہانی بنا ڈالی۔

میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں اور آپ کی محبت بھری باتوں کا شکریہ۔ میری تحریر کو اپنے بلاگ پر شیئر کرنے کا بھی شکریہ۔ دعا ہے کہ آپ خوش اور آباد رہیں۔