Greetings
Suppose! Someone has transferred 6.5 Ethereum to your electronic wallet, which is worth about 6.5 thousand dollars.
The guy who transferred you these 6.5 ethereums in your wallet comes to you and says it was a mistake on my team's part and please transfer me back these ethereums.
My question to all of you is, will you return it?
If you ask me the same question, whether I will return this money, I will say yes without hesitation.
Of course yes!
Because it has happened to me.
اسلام علیکم
فرض کریں! کسی نے آپ کے الیکٹرانک والٹ میں 6.5 ایتھیریم ٹرانسفر کر دیے ہیں جن کی مالیت تقریبا 6.5 ہزار ڈالر بنتی ہو۔
جس بندے نے اپ کو یہ 6.5 ایتھیریم ٹرانسفر کیے ہیں آپ کے والٹ میں وہ اپ کے پاس آ کر کہتا ہے کہ یہ میری ٹیم کی طرف سے غلطی کی وجہ سے ہو گیا اور اپ براہ کرم مجھے یہ ایتھیریم واپس ٹرانسفر کر دیں۔
میرا آپ سب سے سوال ہے کہ کیا آپ اسے وہ واپس لوٹائیں گے؟
اگر یہی سوال آپ مجھ سے کریں، کہ کیا میں یہ رقم واپس لوٹاؤں گا تو میں بلا جھجک کہوں گا۔
جی ہاں بالکل!
کیونکہ میرے ساتھ یہ ہو چکا ہے۔

It was on December 9, 2022 when I was giving a lecture to students, that suddenly I got a notification from my trust wallet, when I opened to see the notification, I found that 0.79 Ethereum has been received in my wallet. Which was a thousand dollars at that time. I opened my Telegram account at the same time and saw that the CEO of a token named BAP had sent me a message. Who told me that these were transferred to you due to a mistake by my team, so please return them to me.
At that time, the thoughts in my mind were different, sometimes I thought to return it, sometimes I thought to let it stay and use it myself, I consulted some friends and they also said that it was your fate. You can use them however you want. I kept that Ethereum in my wallet for 4 days and did not transfer it back.
یہ بات ہے 9 دسمبر 2022 کی جب میں سٹوڈنٹس کو لیکچر دے رہا تھا، کہ اچانک مجھے میرے ٹرسٹ والٹ کی طرف سے نوٹیفکیشن ایا، جب میں نے نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے کھولا تو مجھے پتہ چلا کہ میرے والٹ میں 0.7 ایتھیریم ریسیو ہوئے ہیں۔ جو اس وقت ایک ہزار ڈالر بنتے تھے۔ میں نے اسی ٹائم اپنا ٹیلی گرام اکاؤنٹ اوپن کیا اور دیکھا کہ ایک ٹوکن جس کا نام بی اے پی تھا اس کے سی ای او کا مجھے میسج ایا ہوا تھا۔ جس نے مجھے کہا کہ یہ میری ٹیم کی طرف سے غلطی کی وجہ سے اپ کو ٹرانسفر ہوئے ہیں تو اپ انہیں مجھے واپس لوٹا دیں۔
اس وقت تو میرے ذہن میں خیالات کچھ اور ہی تھے، کبھی سوچتا تھا کہ واپس کروں، کبھی سوچتا تھا کہ رہنے دوں، خود استعمال کر لوں، کچھ دوستوں سے مشورہ کیا انہوں نے بھی یہی کہا کہ بھئی یہ آپ کی قسمت میں تھے اپ کو آگئے تو اپ ان کو جیسے چاہو استعمال کر سکتے ہو۔ میں نے 4 دن وہ ایتھیریم اپنے والٹ میں ہی رکھے واپس ٹرانسفر نہیں کیے۔

Again on December 15, 2022 I received another notification from Trust Wallet that I received 5.5 more Ethereum which at that time cost about $6,000. Now, if you look at the one thousand dollars before and the six thousand dollars later, together I had about seven thousand dollars.

I consulted, but in the end I did what I should have done. I transferred it back to him and for transferring it back I was awarded $1,000 by the same CEO.
ایک بار پھر سے 15 دسمبر 2022 کو مجھے ٹرسٹ والٹ کی طرف سے ایک اور نوٹیفکیشن موصول ہوا جس میں مجھے 5.5 ایتھیریم مزید ریسیو ہوئے جن کے لاگت اس وقت تقریبا چھ ہزار ڈالر بنتی تھی۔ اب اگر دیکھا جائے تو ایک ہزار ڈالر پہلے اور چھ ہزار ڈالر بعد میں، ان کو ملا کر ٹوٹل تقریبا سات ہزار ڈالر میرے پاس موجود تھے میں چاہتا تو ان کو خود استعمال کر سکتا تھا، لیکن میں نے سب کی باتیں سنی، سب سے مشورہ کیا، لیکن آخر میں میں نے وہی عمل کیا جو مجھے کرنا چاہیے تھا۔ میں نے اس کو وہ واپس ٹرانسفر کر دئیے اور یہ واپس ٹرانسفر کرنے کی وجہ سے مجھے ایک ہزار ڈالر اسی سی ای او کی طرف سے بطور انعام دیے گئے۔
There will be some of you who will do the same thing as me. Whoever has money will return it, whether it is little or much. And the funny thing is if I keep these seven ethereum, think that at that time ethereum was worth about 1100 dollars and now ethereum is more than 3 thousand dollars. So if we talk about now, now I should have more than 22 thousand dollars. But I kept that example in my mind Tit for Tat and with that in mind I transferred it back to him. Some of you are convinced to do so that your mind does not dominate your heart and some of you let your mind dominate your heart. For example, they will keep the money by thinking and listening to their mind, but how long will they use it? What will they do when they run out?
آپ میں سے کچھ ہوں گے جو میرے والا کام ہی کریں گے۔ جس کے پیسے ہیں اسی کو واپس کریں گے، چاہے وہ تھوڑے ہیں یا زیادہ۔ اور مزے کی بات اگر میں ان کو اپنے پاس رکھتا ان سات ایتھیریم کو تو سوچیں کہ اس وقت ایتھیریم تھا تقریبا 1100 ڈالرز کا اور اب ایتھیریم 3 ہزار ڈالر سے بھی زیادہ کا ہے۔ تو اگر اب کی بات کی جائے تو اب میرے پاس تقریبا 22 ہزار سے بھی زائد ڈالر ہونے تھے۔ لیکن میں نے وہ مثال اپنے ذہن میں رکھی جیسی کرنی ویسی بھرنی اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے اس کو وہ واپس ٹرانسفر کر دئیے۔ آپ میں سے بھی کچھ ایسا کرنے کے قائل ہوتے ہیں کہ اپ کا دماغ اپ کے دل پہ حاوی نہیں ہوتا اور کچھ اپنے دماغ کو اپنے دل پہ حاوی کر لیتے ہیں۔ مثلآ وہ اپنے دماغ کی سوچ کر، سن کر وہ پیسے اپنے پاس رکھ تو لیں گے لیکن ان کو استعمال کب تک کریں گے؟ جب وہ ختم ہو جائیں گے تو کیا کریں گے؟
Yes! If I didn't get his message, I wouldn't know who transferred me. So I couldn't have returned it but when I found out who it came from and it was by mistake. So I had to return them. It is also morally good that if you know whose trust you have, you have to return them.
I hope you will take the same steps if something like this happens to you. You will give him his money back, just like I did.
ہاں! اگر مجھے اس کا میسج نہ آتا، مجھے نہ پتہ لگتا کہ کس نے مجھے ٹرانسفر کیے ہیں۔ تو میں واپس نہ کر پاتا لیکن جب مجھے پتہ چل گیا کہ یہ کس کی طرف سے آئے ہیں اور غلطی کی وجہ سے ائے ہیں۔ تو مجھے وہ واپس کرنا ہی تھے یہ اخلاقی طور پر بھی بات اچھی ہے کہ اگر اپ کو پتہ چل جائے کہ اپ کے پاس کس کی امانت موجود ہے تو اپ کو وہ واپس کرنا ہی ہوتی ہے۔
امید کرتا ہوں کہ اگر آپ کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ پیش آئے تو اپ بھی یہی قدم اٹھائیں گے۔ آپ بھی اس کو اس کے پیسے واپس کریں گے، جیسے میں نے کیے۔
Sometime I thought if I didn't return that I might be on higer rank. These thoughts came to my mind whereas my heart says man don't think about that you did that with greatness. Hopefully Almighty Allah will bless you with more than 20 thousands Dollars, if not in now may be at the day of judgement.
We also learn from this that if someone's money or something comes to us, and he wants to get it back, whether it is money or something else, we must return it to him. Should.
Thank you for taking your valuable time to read my words.
کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ واپس نہ کیے ہوتے تو اج میں خود کو اوپری لیول تک لے جا چکا ہوتا۔ یہ خیالات میرے دماغ میں اتے ہیں جبکہ جب میں سوچنے بیٹھتا ہوں تو میرا دل پھر مجھے یہی کہتا ہے، یہی سوچنے پہ مجبور کرتا ہے، کہ آپ نے جو کر دیا وہ بالکل اچھا کیا اب ہو سکتا ہے کہ ان 20 ہزار ڈالرز کے عوض مجھے اللہ کی طرف سے زیادہ عطا کر دیا جائے اب نہیں تو اخرت میں سہی۔
ہمیں اس سے سبق بھی یہی ملتا ہے، کہ اگر ہمارے پاس کسی کی کوئی رقم یا کوئی چیز آ جائے، اور وہ اسے واپس حاصل کرنا چاہے، تو چاہے وہ پیسے ہوں یا کوئی اور چیز ہو تو ہمیں اس کی وہ چیز واپس کرنی ہی چاہیے۔
میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکال کر میرے الفاظ کو پڑھا۔

Learn About Ecency
Part 1, Main Page and It's Setting Accordingly
Part 2, Lower Buttons On Main page
Part 3, Upper Buttons on Main Page
Part 4, Read about Profile settings
Part 5, Details of Notification Bar
Part 6, What is Ecency Leaderboard?
Part 7, What are Ecency Points?
Part 8, How to use Ecency Build Wallet?
Part 9, Details about Writing new Blog/Post
Part 10, Fast Transactions with using Ecency

About Author

Image Created With Canva
I think under the circumstances you perhaps did the right thing.
Yea, absolutely that's why am not regret on that✨⭐
i like your blog.
Thanks ❤️